انڈونیشیا کے وفد کا کاٹی اور کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ

ہمار ا ہدف 2019 میں باہمی تجارت کو  9ارب ڈالر تک وسعت دینا ہے، سربراہ وفد رودین انور


Business Reporter November 28, 2018
کراچی انڈونیشیا کے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے، جنید اسماعیل ماکڈا۔ فوٹو: فائل

انڈونیشین مندوبین کے وفد نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ہے۔

انڈونیشین مندوبین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کاٹی کے دورے کے موقع پر کاٹی کے صدر دانش خان ، سینئر نائب صدر فراز الرحمن، قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور کے سربراہ مسعود نقی اور دیگر نے سینئر سفارت کار اور ہیڈ آف ڈیلی گیشن رودین انور کی زیر قیادت اعلی سطحی انڈونیشیئن وفد کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر رودین انور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق ہوچکا ہے، انڈونیشیا پاکستان کو گیس بھی برآمد کرے گا۔ یہ بات انھوں نے کے سی سی آئی کا دورہ کرنے والے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطح وفد کی ایک اجلاس میں قیادت کرتے ہوئے کہی۔

کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، سینئر نائب صدر خرم شہزاد سمیت دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا اگر تعاون کریں تو مسابقتی دنیا میں دونوں ملکوں کی معیشتوں اور کاروباری اداروں کو بہتر حیثیت حاصل ہوسکتی ہے۔ہماری دومعیشتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوشحالی لانے کے تمام اجزا موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |