وزارت میں سادگی اپنائی انٹرٹینمنٹ بل چائے پانی بند کردیا مراد سعید

ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ اضافہ، اخراجات میں 3 کروڑ 60 لاکھ کمی کر دی، کرپشن ختم کریں گے، وفاقی وزیر برائے مملکت


News Agencies/Numainda Express November 28, 2018
ای بڈنگ نظام لا رہے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کیلیے ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا، وزیر مملکت کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اپنی وزارت کی 100روزہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وزارت کے اندرسادگی کلچرکواپنایا، انٹرٹیمنٹ بل اور چائے پانی بند کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ وزارت مواصلات کی 202 گاڑیاں نیلام ہو چکیں، وزارت مواصلات کے اندر سے 46کروڑکی ریکوری ہوئی، ہم نے ایک ایپ کا افتتاح کیا جس میں تمام تفصیلات ہیں، شکایات سیل بھی بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 ہزار 274 کنال زمین واگزار کرائی۔

وزارت مواصلات نے سب سے زیادہ شجر کاری کی، اگلے سیزن میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں پر شجرکاری کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سکھر،حیدر آباد موٹروے جلدشروع کریں گے، ہرٹول پلازے پر مسجد اور وضو کے اہتمام کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہم ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کے نظام کی طرف جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |