سیکریٹری ایوی ایشن کالائسنس کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سیکریٹری ایوی ایشن کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کیلئے رولزمیں ترمیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سیکریٹری ایوی ایشن کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کیلئے رولزمیں ترمیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو حاصل ائیرلائنز (فضائی کمپنیوں) کو اندرون و بیرون ملک پروازوں کیلیے لائسنس کے اجراء وتجدید کا صوابدیدی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایاکہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے ائیرلائنز کو لائسنس کا اجراء و تجدید سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا مطلب وفاقی کابینہ ہے اور سول ایوی ایشن کے رولز 1994کے رول 177ون کے تحت وفاقی حکومت ہی ائیرلائنز کو مختلف قسم کے لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہے اس لئے حکومت نے سیکریٹری ایوی ایشن کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کیلئے رولزمیں ترمیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔


سیکرٹری ایوی ایشن کے صوابدیدی اختیارات کا معاملہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں ایریل ورک لائسنس کی تجدید کیلئے پنجاب حکومت کی وی آئی پی فلائٹ کے معاملے پر غور کے دوران اٹھایا گیا۔کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ رول 177(ون) میں ترمیم کرکے سیکرٹری ایوی ایشن کی جگہ وفاقی حکومت کے الفاظ شامل کرنے کیلئے سمری ارسال کرے۔

 
Load Next Story