چیف جسٹس کا دورہ برطانیہ ڈیم فنڈ میں ایک ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع

مانچسٹر کی تقریب میں23لاکھ پاؤنڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نے8لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیا۔


عارف انیس November 28, 2018
مانچسٹر کی تقریب میں23لاکھ پاؤنڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نے8لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیا۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی فنڈریزنگ تقریبات کے دوران ایک ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع کر لی گئی۔

لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں تقریبات کے دوران چیف جسٹس کی اپیل پر متمول پاکستانیوں نے کھلے دل سے حصہ ڈالا، ان عشائیوں میں شرکت کیلئے گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کی درخواستیں آئیں اورکئی مقامات پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کو بھی بلانا پڑا، ان تقریبات کیلئے فی ٹیبل1500 اور1000پاؤنڈ ٹکٹ رکھی گئی تھی اور لوگوں نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ان میں شرکت کی۔

مانچسٹر کی تقریب میں23لاکھ پاؤنڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نے8لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیا، لندن کی تقریب میں پاکستانی بزنس مین سر انور پرویز نے 100 ملین روپے کا عطیہ دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں