سانحہ دیامر حراست میں لیے گئے تمام افراد رہا مطلوب ملزم کی تلاش کیلیے کارروائی کا امکان

40 گرفتار افراد میں سے 30مشتبہ افراد کوجمعرات کو رہا کیاگیاتھا ۔


June 29, 2013
40 گرفتار افراد میں سے 30مشتبہ افراد کوجمعرات کو رہا کیاگیاتھا ۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

MANAMA: سانحہ دیامر کے بعد حراست میں لیے جانیوالے باقی 10افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

جمعے کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانحہ دیامر میں چینیوں سمیت10 غیر ملکی کوہ پیمائوں کے قتل کے بعد حراست میں لیے گئے باقی 10افراد کو بھی رہا کردیاگیا ۔ 40 گرفتار افراد میں سے 30مشتبہ افراد کوجمعرات کو رہا کیاگیاتھا ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو مشتبہ شخص حبیب الرحمن کی تلاش ہے ۔ سانحہ دیامر میں افسوسناک واقعے میں ملوث حملہ آوروں کو مدد دینے والا حبیب الرحمن سانحہ لولوسر میں بھی ملوث تھا ۔ سیکیورٹی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ اگر سانحہ دیامر میں ملوث دہشت گرد جلد گرفتار نہ ہوئے تو علاقے میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک بڑی کارروائی بھی ہوسکتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں