وزیراعظم نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی


ویب ڈیسک November 28, 2018
 سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کو تمام حقوق دیئے جائیں، اصلاحات کمیٹی: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی اوراس کے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں