قومی پرچم کا ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کی تیاری شروع

سبز پرچم سمندرکی تہہ میں بچھاکرمضبوط بلاکوں کے ساتھ باندھ دیاجائے گا


Staff Reporter November 28, 2018
ایونٹ کوکیمروںسے لائیوٹیلی کاسٹ کیاجائے گا،شیخ نثار پرچم والاکی گفتگو۔ فوٹو: فائل

شیخ نثار پرچم والانے قومی پرچم کاایک اورنیا ریکارڈ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اب وہ سمندر کی تہہ میں بہت بڑا پرچم بچھاکر دنیا میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

وی آئی پی فلیگ کے سربراہ شیخ نثار پرچم والا نے قومی پرچم کے ریکارڈ میں ایک نیا اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے ،انھوںنے کہا ہے کہ وہ سمندر کی تہہ میں ایک بہت بڑا قومی پرچم لگا کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیںاوراس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، یہ بہت بڑا ایونٹ ہوگا جس میں 100 ماہر اسکوبا پیراک حصہ لیںگے جو قومی پرچم سمندر کی تہہ میں بچھا کر رسوں کی مدد سے مضبوط بلاکوں کے ساتھ باندھ دیں گے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ سمندری کیمروں کے ذریعے اسے لائیوٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، ابتدائی ریہرسل کی ویڈیو VIP-FLAGS www. اور فیس بک میں ہمارے پیج پر دیکھی جا سکتی ہیں، حتمی تاریخ کا اعلان اسپانسرز سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں