ایمن اورمنیب شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا شکار

اگر زیادہ پیسہ ہے تو ڈیم فنڈ میں دے دیں، سوشل میڈیا صارفین کا اسٹار جوڑی کو مشورہ


ویب ڈیسک November 28, 2018
اداکارہ ایمن اور منیب شادی پر پانی کی طرح پیسہ بہاکر غیر حقیقی رسموں کو بڑھاوا دے رہے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید فوٹوٹوئٹر

پاکستانی شوبزکی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کو شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی کی رسمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں، مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نہ جانے کون کون سی رسموں کے بعد دونوں رواں ہفتے کی ابتدا میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اور شائقین نے سکون کا سانس لیا تھا، لیکن شادی کے مختلف فنکشنزاب بھی مسلسل جاری ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو زچ کرکے رکھ دیا ہے۔ شادی پر بے انتہا فضول خرچہ کرنے اور پیسہ پانی کی طرح بہانے پر صارفین نے اسٹار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اداکار جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی طویل رسموں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسہ اس طرح ضائع کرنے سے بہتر ہے یہ لوگ پیسے کو کسی ضروری کام میں لگائیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ دونوں شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہاکرغیرحقیقی رسموں کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ہمارے یہاں پہلے ہی شادی کی مختلف رسموں کے نام پر پیسہ ضائع کیا جاتا ہے مہربانی کرکے یہ مت کریں کیونکہ یہاں اور بہت سارے لوگ ہیں جو شادی کی چھوٹی سی تقریب کے بھی متحمل نہیں۔



کچھ صارفین نے شادی کی طویل رسموں کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے غصے کااظہار کیا۔

https://twitter.com/CosmicWonderrr/status/1066767742265626624

https://twitter.com/IramChoudary/status/1067220266525343744





ایک صارف نے مختلف رسموں اور فنکشنز کی زیادتی اور ان پر لٹائے جانے والے پیسوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہمیں معلوم ہے آپ لوگوں کے پاس بے تحاشہ پیسہ ہے، آپ لوگ اتنا پیسہ خرچ کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہو کہ لوگ آپ کو مثال بنائیں اور آپ کی تقلید کریں، بہت افسوسناک بات ہے۔



کچھ صارفین نے لکھا دونوں بہنیں بے حساب پیسہ کماچکی ہیں اب سمجھ نہیں آرہا کہاں خرچ کریں، حد ہے فضول خرچی کی ڈیم فنڈ میں ہی دے دیتیں کیونکہ پانی تو یہ لوگ بھی استعمال کرتی ہیں۔



کچھ لوگ اس طویل اور بے انتہا لمبی شادی سے اس حد تک تنگ آچکے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ کچھ لوگوں نے شادی کو بھارتی ڈراموں سے تشبیہ دی جو ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی۔ یہاں تک کہ معروف یوٹیوبر زید علی نے بھی اس شادی کو ٹیسٹ میچ قراردیا بعد ازاں انہوں نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں