امریکا ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا بل منظور

امریکی سینیٹ میں امیگریشن بل کے حق میں 68 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 32 ووٹ مخالفت میں آئے


June 29, 2013
اوباماانتظامیہ نے بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے اسے مسترد کرنیکی دھمکی دے رکھی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کیلیے امریکی سینیٹ نے امیگریشن بل منظورکرلیا ہے تاہم ابھی بل کی ایوان نمائندگان نے منظوری نہیں دی۔

جمعے کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں امیگریشن بل کے حق میں 68 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 32 ووٹ مخالفت میں آئے۔ سینیٹ میں تمام 52 ڈیموکریٹ اراکین اور2آزاد ارکان کے علاوہ 14 ریپبلکنزسینیٹرز نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیے۔تاہم ابھی ایوان نمائندگان سے بل کی منظوری باقی ہے۔جہاں ریپپلکنز کی اکثریت ہے جن کاکہناہے کہ وہ اس بل کومنظورنہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں