بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکا منشیات استعمال کرنے کا اعتراف

فلم ’’راک اسٹار‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کی پکچرائز کے دوران منشیات کا استعمال کیا،رنبیرکپور


ویب ڈیسک June 29, 2013
ایکٹنگ اسکول میں اداکاری سیکھنے کے دوران منشیات کا بکثرت استعمال کیا کرتا تھا،رنبیرکپور فوٹو:پبلسٹی

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورنے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔


بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیرکپورنے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب وہ ایکٹنگ اسکول میں اداکاری سیکھ رہے تھے تو اس دوران منشیات کا بکثرت استعمال کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اس عادت سے چھٹکارہ تو حاصل کرلیا لیکن وہ بات زیادہ سگریٹ پینے کی عادت کو نہیں چھوڑ پائے۔


یہی نہیں رنبیرکپورنے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ فلم ''راک اسٹار'' کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کی پکچرائز کے دوران جب لوگوں کا بہت زیادہ ہجوم تھا توانہوں نے اپنا اندر کا ڈر ختم کرنے کے لئے بھی منشیات کا استعمال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں