اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو بس اقتدار کی فکر ہے اختر مینگل

لاپتہ افراد کے بارے میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جاتا رہا مگر کسی نے توجہ نہ دی ،اختر مینگل

مسنگ پرسنز کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، سردار اختر مینگل، فوٹو: فائل

KARACHI:
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کواقتدار کی فکر ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کواقتدار کی فکر ہے، یہ لوگ لاپتہ افراد کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے، صوبائی اور وفاقی حکومت کو بار بار اس بارے میں آگاہ کیا جاتا رہا مگر کسی نے توجہ نہ دی۔


یہ بھی پڑھیں: 70 برسوں کا حساب 5 برس میں برابر کریں گے

اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے، یہاں خواتین اور بچے اپنے عزیز اقارب کی گمشدگی کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں مگر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہم نے لاپتہ افراد کی جو فہرست فراہم کی ہے اس پر عمل درآمد ضروری ہے۔
Load Next Story