کرتارپور راہداری امن کی طرف قدم ہے جو خطے کی ضرورت ہے آرمی چیف

دروازے اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہیں، سربراہ پاک فوج

گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہے، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جواس خطے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔




اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے، سرحدوں پر خاردار تاریں آزاد ریاست کی جانب سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لیے ہیں، گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہے، اور یہی معاملہ ہمارے سب ہمسائیوں کے لیے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
Load Next Story