ایس ایس پی تشدد کیس وزیراعظم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے

جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی کل سماعت کریں گے. :فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کی ایس ایس پی تشدد کیس میں بریت کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

4 مئی کو انسداد دہشت گری عدالت نے عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کیا تھا جس پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عمران خان کی بریت کو چیلنج کیا تھا، اور 16 مئی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق جہانگیری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزم کے خلاف ٹرائل کا حکم دیا جائے۔


واضح رہے کہ (ن) لیگ کی حکومت میں وفاق کی جانب سے کی گئی اپیل میں فریقِ مخالف عمران خان اب وزیراعظم ہیں اور اپیل پی ٹی آئی حکومت میں سماعت کے لئے مقرر ہوئی ہے۔

 

 
Load Next Story