خطے میں طاقت کے توازن پر مبنی استحکام چاہتے ہیں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی

سری لنکن فوج نےمشکل حالات کےباوجودعسکریت پسندی کو شکست دی اوراس عمل میں پاکستان نے ہرسطح پرسری لنکاکی مددکی،جنرل کیانی


ویب ڈیسک June 29, 2013
پاکستان ہر کٹھن مرحلے میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا۔، جنرل اشفاق پرویز کیانی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں طاقت کے توازن پر مبنی استحکام چاہتا ہے۔

کولمبو میں سری لنکن فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں کمیشنڈ افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ وہ دوسری بار سری لنکا آئے ہیں جس كا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات كو مضبوط اور دوررس بنانا ہے، سری لنکاکی ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دعوت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ سری لنکا کی ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین عسکری تربیت گاہوں میں سے ایک ہے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا امن سے محبت کرنے والے ممالک ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن فوج نے مشکل حالات کے باوجود ملک میں عسکریت پسندی اور تشدد کو شکست دی اور اس عمل میں پاکستان نے ہر سطح پر ہمیشہ سری لنکا کی مادی اور اخلاقی مدد کی کیونکہ ہم خطے میں طاقت کے توازن پر مبنی استحکام چاہتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |