غیرملکی سیاحوں کے قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے وزیراعظم نوازشریف

پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم


/ June 29, 2013
گوادر پورٹ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگی، نوازشریف فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کے قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف سے چین کے نئے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور 4 جولائی کو وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گوادر پورٹ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگی، وزیر اعظم نے نانگا پربت پر چینی سیاحوں کے قتل پر چینی عوام اور حکومت سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے میں مزید مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں