انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو رکنیت کی بحالی کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔


ویب ڈیسک June 29, 2013
انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے تحفظات کے باعث پاکستان کی رکنیت معطل کی ہے، فوٹو : فائل

باسکٹ بال کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل باسکٹ بال فیئڈریشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو پاکستان میں کھیل سے متعلق امور پر شدید تحفظات تھے جنہیں دور کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے مناسب اقدام نہ کئے جانے پر عالمی تنظیم نے یہ قدم اٹھایا ہے اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اس بارے میں تحریری طور پر بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں بیڈ منٹن کی عالمی تنظیم نے بھی پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی تاہم پاکستانی حکام کی یقین دہانیوں پر اسے بحال کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں