ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے میں پاکستان اور ملائشیا کا میچ 44 گول سے برابر

میزبان ملائیشیا کو دوسرے ہاف تک1-4 سے برتری حاصل تھی جو پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 4-4 سے برابرکردی

پاکستانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3 گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے میں پاکستان اور میزبان ملائشیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 4-4 گول سے برابررہا۔


ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشین ٹیم گرین شرٹس پرچھائی رہی اور پہلے ہاف تک اسے پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے بعد کھیل جب دوبارہ شروع ہوا تو ملائیشین ٹیم نے ایک بار پھر بہترکھیل پیش کرتےہوئے اپنی برتری میں ایک اورگول کا اضافہ کرکے مقابلہ 1-4کردیا تاہم پاکستان نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3گول کرکے مقابلہ 4-4 سے برابرکردیا، پاکستان اورملائیشیا کے میچ کے ساتھ آج کھیلے گئے مزید3میچز بھی برابررہے۔

7 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، انگلینڈ، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ جبکہ گروپ بی میں جرمنی، ارجنٹائن، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 6 تاریخ کو ہوں گے، ورلڈ ہاکی سیریزکا فائنل 7جولائی کو کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کی 3بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرلیں گی۔
Load Next Story