کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے

ناصر جمشید اور عثمان قادر بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی


ویب ڈیسک June 29, 2013
دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے جن میں فٹنس کے لحاظ سے شاہد آفریدی سب سے نمایاں رہے۔ فوٹو: فائل

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے گئے فٹنس ٹیسٹ میں 33 سالہ شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فٹنس ٹیسٹ کے پہلے روز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور اسپنر عبد الرحمان کے ٹیسٹ کئے جب کہ دوسرے روز محمد عرفان اور ناصر جمشید سمیت 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تاہم فٹنس کے لحاظ سے شاہد آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے نمایاں رہے، ناصر جمشید اور عثمان قادر بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل، صہیب مقصود، رضا حسن، ذوالفقار بابر، شرجیل خان اور عبدالرحمان کو فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

میڈیکل پینل نے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوادی ہے جس کا اجلاس پیر کو لاہور میں متوقع ہے جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |