وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 29, 2013
چوہدری نثارعلی خان نے رحم کی درخواستوں پربھی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس پر فوری عمل کیا جائے گا، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے پاکستان واپسی سے متعلق سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی جب کہ وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لاپتا افراد کی فہرست بنائے گی جس کے لئے سیکیورٹی اداروں اور لاپتا افراد کے لواحقین سے مشاورت کی جائے گی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے رحم کی درخواستوں پربھی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس پر فوری عمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں