وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی
وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزارت داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے پاکستان واپسی سے متعلق سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی جب کہ وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لاپتا افراد کی فہرست بنائے گی جس کے لئے سیکیورٹی اداروں اور لاپتا افراد کے لواحقین سے مشاورت کی جائے گی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے رحم کی درخواستوں پربھی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس پر فوری عمل کیا جائے گا۔