ویرات کوہلی سابق اسٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

بھارتی کپتان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مزید 2 سنچریاں اسکور کرکے ٹیسٹ تھری فیگراننگز کا اعزازاپنے نام کر سکتے ہیں۔

بھارتی کپتان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مزید 2 سنچریاں اسکور کرکے ٹیسٹ تھری فیگراننگز کا اعزازاپنے نام کر سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ موجودہ کپتان ویرات کوہلی کی دسترس میں آگیا۔


بھارتی کپتان ویرات کوہلی آنے والی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مزید 2 سنچریاں اسکور کرکے آسٹریلوی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ تھری فیگراننگز کا بھارتی اعزازاپنے نام کر سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے سنیل گاوسکر کی طرح کینگروز کے دیس میں 11 میچز میں 5 سنچریاں اسکور کی ہیں، ٹنڈولکر یہاں 20 میچز میں 6 مرتبہ تہرے ہندسے میں داخل ہوچکے ہیں۔
Load Next Story