کرتارپور جیسا رویہ پاک افغان راہداری پر بھی دکھایا جائے اسفند یار ولی

اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصاً ٹورازم کو فروغ ملے گا، مرکزی صدر اے این پی

اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصاً ٹورازم کو فروغ ملے گا، مرکزی صدر اے این پی۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کرتارپور جیسا رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہیے۔


اسفندیار ولی خان نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصاً ٹورازم کو فروغ ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا کریڈٹ کسی ایک شخص کو نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس حوالے سے شہید بینظیر بھٹو اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں بھی بہت کام ہوچکا تھا۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ یہی رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہیے تاکہ پشتونوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
Load Next Story