پرویز مشرف نے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی

درخواست میں ججز نظر بندی کیس سے پرویز مشرف کی بریت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

آئین میں انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی لگانے كی کوئی شق موجود نہیں اور پشاور ہائی كورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز كرتے ہوئے پرویز مشرف كے خلاف تاحیات پابندی كا فیصلہ دیا، درخواست کا متن فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے پشاور ہائی كورٹ کی جانب سے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی کے فیصلے كے خلاف اور ججز نظر بندی كیس سے بریت كے لئے سپریم كورٹ میں درخواست دائر كردی ہے۔



وكیل الیاس صدیقی ایڈووكیٹ كی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ آئین میں انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی لگانے كی کوئی شق موجود نہیں اور پشاور ہائی كورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز كرتے ہوئے پرویز مشرف كے خلاف تاحیات پابندی كا فیصلہ دیا۔ درخواست میں پرویز مشرف کی جانب سے ججز نظر بندی کیس سے بریت کے لئے بھی استدعا کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ پشاور ہائی كورٹ نے مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل پرویز مشرف کے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

Load Next Story