
سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 462 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔