مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
ایک ہفتے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 25 ہوگئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آونتی پورہ کے علاقے خریو کا محاصرہ کرلیا۔ قابض افواج نے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ شہید نوجوانوں کی شناخت عادل احمد اور عدنان احمد کے نام سے ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے مسلسل بھارت کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا جارہا ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ تاہم گزشتہ روز بھی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔