2023 تک پاکستان میں کوئی آئی سی سی ایونٹ منعقد نہیں گا آئی سی سی

2016 کے ورلڈ ٹی 20 اور 2023 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کرے گا، آئی سی سی


ویب ڈیسک June 29, 2013
2016 کے ورلڈ ٹی 20 اور 2023 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کرے گا، آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس ميں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2023 تک پاکستان میں کوئی بھی آئی سی سی ایونٹ منعقد نہیں ہوگا جب کہ اس دوران 2016 کا ورلڈ ٹی 20 ایونٹ اور 2023 کا ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہوں گے۔

لندن میں منعقد ہونے والا آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا جس میں آئی سی سی کے آئندہ 10 سالہ پروگرام کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کی جگہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی اور اعلان کیا گیا کہ 2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 بھارت میں منعقد ہوگا جب کہ اس کے اگلے ہی سال 2017 میں کھیلے جانے والی پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور 2019 کے ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔ 2020 میں منعقد ہونے والا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جب کہ 2021 کی آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور 2023 کا ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |