ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے صنعتی کارکنوں کو ادائیگیاں کرنے کا حکم


ویب ڈیسک November 29, 2018
سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے صنعتی کارکنوں کو ادائیگیاں کرنے کا حکم فوٹو:فائل

ANKARA: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں۔

صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگیوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری سمندر پار پاکستانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، 124 ارب روپے کا تعین ہو چکا ہے، غبن ہوا تو معاملہ نیب کو بھجوائیں گے، 2013 سے کسی کو فوتگی پررقم نہیں ملی۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں، مگر حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، بیوروکریسی ہمارے کندھوں پر بندوقیں رکھ کر نہ چلائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ حکومت کے لوگ عدالت سے آدھا سچ بول رہے ہیں، حکومتی عہدے دار ایک شمال کی بات کرتا ہے ایک جنوب کی طرف جارہا ہے، وفاقی حکومت کیوں پیسہ ورکرز ویلفیئرفنڈ میں منتقل نہیں کر رہی، آپ صرف یہ بتادیں کتنے سالوں سے ڈیتھ گرانٹ ریلیز نہیں ہوئی، کیا لوگ اپنی لاشیں لا کر سیکرٹریٹ میں رکھ دیں؟ حکومت بتائے یہ پیسہ کس کا ہے؟۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے جواب دیا کہ یہ پیسہ ورکرز ویلفیر فنڈ کا ہی ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ کو امانت دی جائے توآپ لوگ گدھ بن کر بیٹھ جاتے ہیں، سیکرٹری اوورسیز اتنی ٹال مٹول مناسب نہیں ہے، عدالت اپنا کام کرے گی باقی ادارے بھی اپنا کام کریں، حکومت اگر کام نہیں کرے گی تو کسی تیسرے فریق سے کام کروا لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |