
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔