حکومت نے پہلے 100 روز میں بھرپور کام کیا وزیراعظم

پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان


ویب ڈیسک November 29, 2018
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سو روز میں مالی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بھر پور کام کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں