کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا نوجوت سدھو

وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، نوجوت سدھو


ویب ڈیسک November 29, 2018
وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، نوجوت سدھو۔ فوٹو : فائل

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے اور اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی، وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، صرف کرتارپور راہداری نہیں بلکہ پاکستان نے پارس کو چھولیا ہے۔ راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے، دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا ایک نعمت ہے جب کہ اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھارت روانگی سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی بازاروں میں نکل پڑے اور شاپنگ کے لیے مختلف دکانوں کا رخ کیا، نوجوت سدھو نے من پسند سنہری تلے والے جوتے خریدے جب کہ پاکستانی دکاندار نوجوت سندھو پر محبت نچھاور کرنے میں پیش پیش تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں