پن بجلی منصوبوں کیلیے 2075 ارب کی بیرونی امداد ملے گی

گولن گول1.57ارب،دبیرخواڑ58 کروڑاورالائی خواڑمنصوبے کیلیے13کروڑ حاصل ہونگے


APP June 30, 2013
امدادورلڈ بینک،چین،سعودیہ،فرانس،جرمنی اسلامی ترقیاتی بینک اوراوپیک فراہم کرینگے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے اورسستی بجلی پیدا کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران مختلف ممالک اور اداروں سے 20 ارب 75 کروڑ روپے کی امداد ملے گی جو ہائیڈل منصوبوں پر خرچ ہونگے۔

محکمہ پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم توسیع ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے ورلڈ بینک آئندہ مالی سال کے دوران 12 ارب 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی معاونت کرے گا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے چین، سعودی عرب، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اور اوپیک سے 5ارب 4کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد ملے گی، اس منصوبے سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔



خاوڑہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے لیے جرمنی ڈیڑھ ارب روپے فراہم کرے گا، یہ منصوبہ بٹگرام میں جاری ہے، ہاریو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اسکردو کے لیے فرانس کی طرف سے 20 کروڑ روپے، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال کیلیے اوپیک کی جانب سے 1 ارب57 کروڑ روپے، دبیر خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کوہستان کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک 58 کروڑ30 لاکھ روپے اور الائی خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کی امداد بھی اسلامی ترقیاتی بینک دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |