محمد عباس دورہ جنوبی افریقہ کیلیے دستیاب ہونگے ٹیم مینجمنٹ کو امید
اسکین ٹیسٹ میں کندھے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہونے کا انکشاف
STRASBOURG:
ٹیم مینجمنٹ پُراعتماد ہے کہ محمد عباس دورہ جنوبی افریقہ کیلیے دستیاب ہونگے۔
دبئی ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ڈائیو لگانے پر محمد عباس کو کندھے میں تکلیف ہوئی تھی،انھوں نے دواؤں کا سہارا لیتے ہوئے کھیل جاری رکھا لیکن توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے تھے۔
اسکین رپورٹ میں انجری کی تصدیق ہونے کے بعد شولڈر اسپیشلسٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، عباس فی الحال آرام کررہے ہیں اور فزیو سمیت ٹیم مینجمنٹ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، ان کی نیوزی لینڈ کیخلاف 3دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ محمد عباس کا دورہ جنوبی افریقہ کیلیے دستیاب ہونا بھی ممکن نہیں ہوگا، البتہ ٹیم مینجمنٹ کو پیسر کے سیریز سے قبل فٹ ہونے کی امید ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز میں محمد عباس 4 میں سے3 اننگزمیں کوئی وکٹ نہیں حاصل کرپائے۔ وہ اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف 2ٹیسٹ میچز میں 17شکار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اشارہ دیا تھا کہ عباس کو پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی آزمایا جا سکتا ہے، البتہ اب اس کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔