یہ سنگاپور نہیں حکومت کا 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی نعیم بخاری

100 روز میں پی ٹی آئی حکومت نے جو کام کئے انہیں گنوایا نہیں جاسکتا، رہنما پی ٹی آئی

100 روز میں پی ٹی آئی حکومت نے جو کام کئے انہیں گنوایا نہیں جاسکتا، رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

سینئر وکیل و رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی یہ سنگا پور نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔


ہائیکورٹ ملتان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل و رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ 100 روز میں پی ٹی آئی حکومت نے جو کام کئے انہیں گنوایا نہیں جاسکتا، 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی یہ سنگا پور نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے حق میں ہوں، عوام کو صوبہ بننے کا انتظار کرنا چاہیے۔
Load Next Story