نگراں سیٹ اپ پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا وزیراعظم

سیاسی جماعتیںاہل ووٹرزکے شناختی کارڈبنوانے میںمددکریں،نادراآگاہی مہم چلائے،پرویزاشرف

سیاسی جماعتیںاہل ووٹرزکے شناختی کارڈبنوانے میںمددکریں،نادراآگاہی مہم چلائے،پرویزاشرف کی چیئرمین نادرا،پی پی چکوال کے وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے آزادانہ، منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کا تہیہ کر رکھا ہے'تمام سیاسی جماعتیں غیر رجسٹرڈ بالغ افرادکی نشاندہی میں نادرا کی مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین محمد طارق ملک سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے نادرا کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ لوگوں میںکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین نادرا نے انھیں شہریوںکوکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈکے اجراکے حوالے سے پیشرفت کے متعلق آگاہ کیا۔ ثنانیوزکے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ انتخابات کے بارے میں اہم انتظامات کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں۔انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نادرامیں رجسٹریشن نہ کرانے والے ووٹرزکی نشاندہی میں ادارے کی مدد کریں،آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے کمپیوٹرائزڈقومی شناختی دکھانا لازمی ہوگا اس لیے سیاسی جماعتوںکو اہل ووٹرزکے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلیے سرگرمی کا مظاہرہ کرناچاہیے۔


آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی ضلع چکوال کے کارکنوں کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی میںگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک کی گزشتہ42سالہ تاریخ کے تمام انتخابات کاجائزہ لیا جائے توپیپلزپارٹی ہر اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی جو قدرے شفاف تھے لہٰذا شفاف انتخابات اپوزیشن ہی نہیںہماری بھی ضرورت ہیں،انھوں نے کہاپیپلزپارٹی کے کارکن آنے والے الیکشن کی تیاری کریں ،یہ ملک کے شفاف ترین الیکشن ہوںگے اورملک کی سلامتی اورجمہوریت کے استحکام کیلیے ایک نیاراستہ متعین کریں گے،وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں سیاسی شعورشہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا، انھوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے قیام کیلیے پارلیمنٹ کے اندر اورپارلیمنٹ سے باہر تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں کواعتماد میں لیاجائے گا کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ شفاف انتخابات ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وفدمیںسردار منصور حیات ٹمن،فوزیہ بہرام ،شاہ جہان سرفراز راجہ،ملک اسد اعوان،ملک وحید،چوہدری اعظم منہاس ،ملک اسد نواز،مقبول ہاشمی،ڈاکٹر شوکت ودیگر افراد شامل تھے ۔وفد نے وزیراعظم کو علاقائی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور انھیں ضلع چکوال کے دورے کی دعوت دی ۔نمائندے کے مطابق وزیراعظم سے پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی اور سید جابر علی شاہ آف بنگالی شریف نے بھی ملاقات کی،اس موقع پروزیراعظم نے مذہبی رہنمائوں، علما اوراسکالروں پر زوردیاکہ وہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی اور یکجہتی کیلیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریںجو معاشرے میں امن، محبت، برداشت اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔

آئی این پی کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو واٹرکٹ سے گاڑی چلانے والے انجینئر آغا وقارکو مزید تجربات کیلیے سی این جی اسٹیشن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ہدایت کی ہے کہ انجینئرآغا وقارکے مزید تجربات کیلیے سارے اخراجات بھی برداشت کیے جائیں۔وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد انجینئر آغا وقارکو وزارت پٹرولیم نے عید الفطرکے بعد طلب کرلیا ہے ۔ادھروزیراعظم سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوںکے وفدنے چوہدری جاویداقبال کی قیادت میں ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story