کراچی چیمبر کی شہر میں انسداد تجاوزات مہم پر کڑی تنقید

حکومتی ادارے تجاوزات میں برابرکے شریک، ملبہ عوام دکانداروں اورتاجروں پر ڈالاجارہا۔

ذمے دارسیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، جنیدماکڈا۔ فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری مہم پر سخت تنقید کی ہے۔


کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور بیوروکریٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو پچھلے 25 تا 30 سال سے وقتاً فوقتاً سندھ حکومت اور متعلقہ محکموں میں رہے یہ سب بھی مکمل طور پر تجاوزات کے قیام میں برابر کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ادارے کراچی میں تجاوزات کے ذمے دار ہیں اور اب وہ اس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ خود کو بچا سکیں اور اپنی غلطیوں کوچھپا سکیں۔
Load Next Story