خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے این جی اوز اور نجی اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کیاہے


احتشام بشیر November 30, 2018
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے این جی اوز، نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کیا ہے فوٹوفائل

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے بغیراجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہےاور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہوجانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |