نیشنل گیمز تیراک کرن نے 6 طلائی تمغے جیت لیے

ابتدائی روز آرمی 15 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست، پنجاب کی ٹیم 4 چاندی کے میڈلز پانے میں کامیاب، ویمنز سائیکلنگ میں۔۔۔


Sports Reporter June 30, 2013
ابتدائی روز آرمی 15 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست، پنجاب کی ٹیم 4 چاندی کے میڈلز پانے میں کامیاب، ویمنز سائیکلنگ میں ثوبیہ زاہد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو: فائل

نیشنل گیمز کے پہلے روزآرمی کے اتھلیٹس نے15 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، پنجاب کی ٹیم 4سلور میڈلز پر قبضہ جمایا،آرمی کی تیراک کرن خان نے 6 طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جار ی گیمز کا آغاز ویمنز سائیکلنگ ایونٹ سے ہوا، انفرادی ٹائم ٹرائل میںآرمی کی ثوبیہ زاہد نے14 کلومیٹر کا فاصلہ25 منٹ اور66 سیکنڈ میں طے کرکے سونے پہلا تمغہ اپنے نام کیا، آرمی ہی کی راجیہ شبیر نے یہ فاصلہ 26 منٹ اور 22 سیکنڈ میں طے کرکے چاندی جبکہ خیبرپختونخوا کی نازیہ بی بی نے32 منٹ اور5 کیساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے انفرادی ٹائم ٹرائل کے فائنل ایونٹ میںآرمی کے محمد ساجد نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 3 منٹ اور 45 سیکنڈ میں طے کر کے ٹیم کو دوسرا طلائی تمغہ دلوادیا، سندھ کے نعمت اللہ نے ایک گھنٹہ، 4 منٹ اور 54 سیکنڈ کیساتھ دوسری اوربلوچستان کے حبیب اللہ نے ایک گھنٹہ اور 7 منٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔



سائیکلنگ کے ایونٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں کے مینز اورویمنز کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں آرمی، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سوئمنگ پول میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے تیراک مکمل طور پر چھائے رہے، اسلام آباد نے سوئمنگ میں کانسی کا ایک میڈل اپنے نام کیا، 100 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان آرمی کی کرن خان پہلے ، اسی ادارے کی ماہ نور مقصود دوسرے اور نیوی کی بسمہ خان تیسرے نمبر پر رہیں۔ 400 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں کرن خان نے سونے، آرمی کی ماہ نور نے چاندی، نیوی کی بسمہ خان نے کانسی کے میڈلز جیتے، 100 میٹر بیک اسٹروک میں کرن خان سرفہرست رہیں، عبیرہ شیخ نے دوسری جبکہ بسمہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مینز 200 میٹر فری اسٹائل میں آرمی کے اسرار حسین اور ناصر احمد نے سونے اور چاندی جبکہ نیوی کے مناظر اقبال نے کانسی کے میڈلز اپنے نام کیے۔ 4 بائی 200 میٹر فری سٹائل ریلے میں آرمی نے پہلی ، نیوی نے دوسری اور اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہونیوالے کراٹے کے انفرادی اور گروپ مقابلوں کے پہلے روز آرمی کے اتھلیٹس نے 4 گولڈ میڈلز پر قبضہ جمایا، پنجاب نے 3 اور بلوچستان نے ایک سلور میڈل جیتا، اسلام آباد اور کے پی کے نے کانسی کے تین، تین، ریلویز اورسندھ کے کھلاڑی ایک، ایک میڈل حاصل کرسکے۔

کراٹے ایونٹ کا افتتاح فیڈریشن کے صد ر کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین نے کیا ۔ نیشنل گیمز کے پہلے روز کبڈی کے مقابلوں میں پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، پہلے مقابلے میںنیوی نے پاکستان ایئرفورس کو7 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس جبکہ آرمی نے اسلام آباد کیخلاف 6 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس کیساتھ کامیابی سمیٹی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں