قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی نابینا لڑکی کو جیون ساتھی بنالیا
امریکی حسینہ بریٹنی مینٹگمری نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیاتھا
پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کرکٹر مجیب الرحمان نے امریکی نابینا لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔
امریکی دوشیزہ بریٹنی مینٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، بریٹنی نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیاتھا، دونوں کی فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی بعد ازاں دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان بلائنڈ کونسل کے ترجمان کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جزوی بلائنڈ مجیب الرحمان فاسٹ بولر ہیں اور بہاولپور بلائنڈ ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے حریف بلے بازوں کے بجائے امریکی لڑکی کو اپنی محبت سے بولڈ کرکے نکاح کرلیا ہے۔
بریٹنی مینٹگمری بدھ کے روز پاکستان آئی تھیں اور نکاح کی رسم بہاولپور میں سادگی سے جمعرات کی شب انجام پائی۔ مجیب الرحمان جزوی جب کہ بریٹنی مینٹگمری مکمل طور پر بلائنڈ ہیں۔