کراچی میں آج سے 3 روز کیلیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

رینجرز کو مزید 3ماہ کے لیے پولیس کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی


Staff Reporter August 19, 2012
رینجرز کو مزید 3ماہ کے لیے پولیس کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی۔ فوٹو: نیفر سیگل/ایکسپریس

حکومت سندھ نے کراچی بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر اتوار(آج) سے تین روز کیلیے پابندی عائد کردی جبکہ پاکستان رینجرز سندھ کو مزید تین ماہ کے لیے پولیس کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے سے اگلے تین روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ نے پاکستان رینجرز سندھ کو چھاپوں اور گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کو پہلی مرتبہ فروری2010ء میں خصوصی اختیارات دیے گئے تھے جس کے تحت رینجرز اہلکار شہر بھر میں کسی بھی مقام پر چھاپے مارنے، گرفتاریاں کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں