ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی وزیراعظم

سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک November 30, 2018
پہلی بار پاکستان میں ایک پورا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جارہے ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگ رہا ہے، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد روپیہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

عمران خان نے کہا کہ اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی راستوں سے رقوم کی منتقلی کو روکنا ہے ، سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے، چین سے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی ٹرانسفرچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں