چور نے لیپ ٹاپ چرا کر مالک کو معافی کی ای میل بھیج دی

لیپ ٹاپ چور نے کہا کہ وہ بہت غریب ضرورت مند ہے جس کی وجہ سے مجبوراً چوری کی


ویب ڈیسک December 01, 2018
لندن میں لیپ ٹاپ چرانے کے بعد چور نے مالک کو معافی کی ای میل بھیجی ہے (فوٹو: اوڈٹی سینٹرل)

یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا جس کے بعد مبینہ طور پر اسے چور کی ای میل موصول ہوئی اس ای میل میں چور نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غریب ہے اور اسے رقم کی اشد ضرورت تھی۔

برطانوی شہر برمنگھم کی رہائشی اسٹیوی ویلنٹائن نے ای میل شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ خاتون نے اپنے کمرے میں ساتھ رہنے والی سہیلی کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد موصول ہونے والی ای میل نقل کی ہے جس میں چور نے کچھ یوں کہا :

' ہیلو! میں آپ کا لیپ ٹاپ چرانے پر بہت بہت معافی چاہتا ہوں، میں انتہائی غریب ہوں اور مجھے رقم کی ضرورت تھی، میں نے آپ کا فون اور والٹ چھوڑ دیا ہے اور امید ہے کہ اس سے کچھ ضرورت پوری ہوجائے گی'۔

چور نے مزید کہا کہ 'میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اگر لیپ ٹاپ میں یونیورسٹی کے کام سے متعلق کچھ فائلیں ہوں تو مجھے بتائیں میں وہ آپ کو یہاں بھیج دوں گا! اور میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں'۔



جب یہ پوسٹ ٹویٹ کی گئی تو اسے 26 ہزار افراد نے آگے بڑھایا اور اس پر ہزاروں افراد نے اپنی ملی جلی رائے دی۔ بعض افراد نے چور کی دیانت کی داد کی لیکن کچھ نے کہا کہ انتہائی غربت کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی قیمتی اشیا چرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں