ایم کیوایم کے گرفتار کارکنوں کوفی الفور رہا کیا جائے متحدہ
بہادر خان گلشن غازی کے قبرستان میں سپرد خاک،قاتل پکڑے جائیں،رابطہ کمیٹی۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مختلف علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر میں دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنوں، عہدیداروںاورہمدردوں کوقتل کیاجاچکاہے جبکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی اورانکے صاحبزادے کوبیدردی سے شہیدکردیاگیا لیکن انکے قاتلوںکوگرفتارکرنے کے بجائے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرکے مختلف علاقوں میںایم کیوایم کے کارکنوں اورعہدیداروں کے گھروں پرچھاپے مار رہے ہیں اور انہیں گرفتارکیاجارہاہے جو کارکنان گھروں پرنہیں مل رہے ہیں انکے رشتے داروں کو گرفتار کیا جارہاہے اور سرکاری حراست میں ان پر تشددکیا جارہا ہے،
جمعرات کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی یونٹ 69 کے کارکنوں محمد نوید اور عتیق عباسی کوقیوم آبادکے علاقے سے گرفتارکیا، اسی طرح پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعہ 28جون کولیاری،لیاقت آباد، لانڈھی اورلائنزایریا میں علاقوں کے محاصرے کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور7 کارکنوں کو گرفتارکرلیا جن میں لیاری سیکٹریونٹ 29کے کارکنان عمران اور کامران، لیاقت آبادسیکٹریونٹ 156کے کارکنان غلام فرید اور عبدالحمید،لائنزایریا سیکٹریونٹ 52 کی یونٹ کمیٹی کے رکن نصیراحمد،لانڈھی سیکٹریونٹ 89کے کارکن شعیب خان اوریونٹ 86کے کارکن کاشف کے بھائی ذیشان شامل ہیں۔پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے گزشتہ روزجمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب لیاقت آبادسے ایم کیوایم یونٹ 162 کے کارکن ایوب خاورکوگرفتارکیا۔
چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہااور ماڈل کالونی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروںپرچھاپے مارے گئے اور ملیر سیکٹر یونٹ 198کے کارکنو ں جاویدمنوراورریحان کوگرفتارکرلیاگیا ،دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز دہشت گردوں نے گزشتہ روز فائرنگ سے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی1 کے کمیٹی ممبر بہادر خان کی شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم پی او سی بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے کمیٹی ممبر بہادر خان سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے،علاوہ ازیں ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ،بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے کمیٹی ممبر بہادر خان کو جمعہ کی شب گلشن غازی فرید کالونی قبرستان میں بعد نماز عشاء سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ مدینہ مسجد گلشن غازی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ، بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ بہادر خان شہید کے عزیزواقار بھی موجود تھے۔