حکومت سندھ نے اولڈ سٹی ایریا کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات


Staff Reporter June 30, 2013
اولڈ سٹی ایریا میں 150پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی،اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو. فوٹو: وکی پیڈیا

حکومت سندھ نے اولڈ سٹی ایریا میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں کھارادر ،میٹھادر ،جوڑیا بازار ،پاکستان چوک اورآرام باغ سمیت اطراف کے علاقوں میں 150پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی یہ چوکیاں آئندہ 10 روز میں قائم کردی جائیں گی جبکہ کھاردار ، میٹھادر اور لیاری کے چاروں تھانوں میں پولیس کی نفری میں اضافے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور مزید 200اہلکاروں کو ان تھانوں میں تعینات کیا جائے گا ۔



جبکہ ان علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے گشت میں فوری طور پر اضافے کیلیے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا لیاری سمیت کراچی میں قیام امن کیلیے پولیس بھرپور اقدامات کررہی ہے ،انھوں نے کہا کہ کراچی پولیس شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے اور گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائیاں کیں اور آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں