لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی، مظاہرین


ویب ڈیسک November 30, 2018
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی، مظاہرین . فوٹو : فائل

سروسزاسپتال میں مریضہ کی طرف سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے جیل روڈ پر دھرنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے سروسزاسپتال میں خاتون کی جانب سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پر سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے ریلی نکالی اور جیل روڈ پردھرنا دیا۔

پرنسپل اور ایم ایس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا بلکہ مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو بغیر ثبوت ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی ہے، ایف آئی ار خارج کرکے ایس ایچ او اور الزام عائد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

بعد ازاں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں