دورانِ فیلڈنگ پرتھوی شا کا بایاں ٹخنہ مڑگیا ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر

تکلیف سے کراہتے پرتھوی شا کوگرائونڈ میں موجود طبی اسٹاف سہارا دے کر میدان سے باہر لے گیا۔


AFP December 01, 2018
تکلیف سے کراہتے پرتھوی شا کوگرائونڈ میں موجود طبی اسٹاف سہارا دے کر میدان سے باہر لے گیا۔ فوٹو: فائل

نوجوان بھارتی بیٹسمین پرتھوی شا آسٹریلیا کیخلاف 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شیڈول پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

پرتھوی شا سی اے الیون کیخلاف جاری چار روزہ میچ میں تیسرے دن حریف اوپنر میکس برائنٹ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں انجرڈ ہوئے،ان کے بایاں ٹخنہ بری طرح مڑگیا،تکلیف سے کراہتے پرتھوی شا کوگرائونڈ میں موجود طبی اسٹاف سہارا دے کر میدان سے باہر لے گیا جس کے بعد انھیں مزید چیک اپ کے لیے مقامی اسپتال بھی لے جایاگیا۔

بعدازاں اسکین ٹیسٹ رپورٹ میں انجری کے سنگین ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔