کیرولین ووزنیاسکی اور جینی بوچارڈ نے جل پری کا روپ دھار لیا

کھلاڑی ایک ایسے جزیرے پر مقیم ہیں جہاں عالمی شہرت رکھنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات وقت گزارنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔


Sports Desk December 01, 2018
کھلاڑی ایک ایسے جزیرے پر مقیم ہیں جہاں عالمی شہرت رکھنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات وقت گزارنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ فوٹو: فائل

کیرولین ووزنیاسکی اور جینی بوچارڈ نے جل پری کا روپ دھار لیا۔

اپنی نوعیت کے منفرد ناکرکپ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے ان دونوں سمیت کئی نامور پلیئرزے ارب پتی رچرڈ برینسن کے جزیرے پر آئی ہیں۔ ایونٹ میں 16 ٹاپ کھلاڑیوں کو نئے ٹیلنٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔

کھیل کے ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرنے والے ٹورنامنٹ کا ماحول ہی کچھ الگ ہے، کھلاڑی ایک ایسے جزیرے پر مقیم ہیں جہاں عالمی شہرت رکھنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات وقت گزارنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔

یہاں ایک رات قیام کیلیے 70ہزار ڈالر خرچ ہو جاتے ہیں،ٹینس اسٹارز نے خوبصورت مناظر کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جل پری کا روپ دھارے کیرولین ووزنیاسکی اور جینی بوچارڈکی تصاویر خاص طور پر دنیا پھر میں موجود پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں