ایف بی آرکا ریونیوشارٹ  فال 99 ارب روپے سے تجاوز

اتنا بڑاریونیوشارٹ فال ہی جمعہ کی شام ایف بی آرکے پانچ ممبران کے تبدیل کئے جانیکی بنیادی وجہ بنا ہے، ذرائع


Irshad Ansari December 01, 2018
اتنا بڑاریونیوشارٹ فال ہی جمعہ کی شام ایف بی آرکے پانچ ممبران کے تبدیل کئے جانیکی بنیادی وجہ بنا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا ہے۔

رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا ہے جبکہ صرف گذشتہ ماہ (نومبر) کے دوران 35 ارب روپے سے زائد کا ریونیو شارٹ فال کا سامناکرنا پڑا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے اتنا بڑاریونیوشارٹ فال ہی جمعہ کی شام ایف بی آرکے پانچ ممبران کے تبدیل کئے جانیکی بنیادی وجہ بنا ہے اورآئندہ ہفتے مزید اہم تبدیلیاں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو گذشتہ رات گئے تک حاصل ہونیوالے ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کیمطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1380ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں