یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائیگا جہانگیر ترین

علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا، قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے، پی ٹی آئی رہنما


Numainda Express December 01, 2018
علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا، قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے، پی ٹی آئی رہنما ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جمعے کو 60 شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران یہاں بیٹھیں گے جب کہ تمام اختیارات ان افسران کے پاس ہونگے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا اور قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں