ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی ایک دہشت گرد ہلاک

دہشتگرد نے 6 شہریوں کومذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنا کررکھا ہوا تھا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسزنے تمام یرغمال افراد کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل:

ISLAMABAD:
آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔


آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان کے علاقہ دربن موچیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد نے 6 شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنا کررکھا ہوا تھا تاہم سیکیورٹی فورسزنے تمام یرغمال افراد کو بازیاب کرالیا۔
Load Next Story