منڈیلا کی حالت بدستور نازک اوباما کی اہلخانہ سے ملاقات

براک اوباما نے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساری دنیا کیلیے ایک مثال ہیں۔

صدر براک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی. فوٹو : فائل

KARACHI:
امریکی صدر براک اوباما اپنے سیاسی ہیرو نیلسن منڈیلا کے ساتھ اسپتال میں ملاقات تو نہیں کر سکے۔


تاہم انھوں نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے منڈیلا کی اہلیہ کو ٹیلیفون بھی کیا ۔ قبل ازیں براک اوباما نے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساری دنیا کیلیے ایک مثال ہیں۔
Load Next Story